ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:جالی پنچایت میں ترقیاتی کاموں کے تفصیلی خاکہ کی تیاری کے پیش نظر رکن اسمبلی کا دورہ اور عوام سے گفتگو

بھٹکل:جالی پنچایت میں ترقیاتی کاموں کے تفصیلی خاکہ کی تیاری کے پیش نظر رکن اسمبلی کا دورہ اور عوام سے گفتگو

Sat, 28 Jan 2017 17:38:52    S.O. News Service

بھٹکل:28/جنوری  (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کے شہری ترقیاتی منصوبے کے تحت تفصیلی خاکہ کی تشکیل کے پیش نظر رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے سنیچر کو جالی پٹن پنچایت کے مختلف وارڈوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام اور لیڈران سے گفتگو کی۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جالی پٹن پنچایت کو 5کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں  جس میں پینے کا پانی ، اندرونی نالیاں ، روڈ لائٹ  وغیرہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے موقع دیا گیا ہے۔ جالی پنچایت کے زیادہ تر جگہوں  پر عوام نے اندرونی نالیوں کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ بھٹکل کے کارگیدے سمیت چند ایک جگہوں پر سڑک کی تعمیر کی طرف بھی رکن اسمبلی کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔  منکال وئیدیا نے مرحلہ وار تمام کاموں کو مکمل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ وینکٹاپور کے علاقے میں عوام نے مانگ کی کہ  کچرا نکاسی مرکز کی ٹھیک طرح سے نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے پورے علاقہ  میں بدبو پھیلتی جارہی ہے، اس سلسلے میں فوری قدم اُٹھائیں جائیں۔ اس موقع پر جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، نائب صدر لکشمی مادیو نائک، چیف آفیسر وینکٹیش ، انجنئیر سدانند وغیرہ موجود تھے۔


Share: